Monday, October 7, 2013

1st Zeeqad "Aqd e Mola e Kainat and Shehzadi Kounain"

1st Zeeqad "Aqd e Mola e Kainat and Shehzadi Kounain" علی کا سہرا ستارا لے کے فلک سے آیا سجا سجایا علی کا سہرا ولایت و عصمت و امامت سے جھلملاتا علی کا سہرا بڑی محبت بڑی عقیدت سے ہم نے لکھا علی کا سہرا برائے خوشنودی رسالت بنام زہرا علی کا سہرا یہ جزو احمد ، وہ کل ایماں ، یہ شرف نسواں وہ شاہ مرداں صفات اولیٰ سے ہے مزین یہ تاج جیسا علی کا سہرا یہ ایک شادی ہے دوجہاں میں جو حکم ربی سے طے ہوئی ہے بہت انوکھا ، بڑا نرالا ، بڑا اچھوتا علی کا سہرا یہ راضیہ مرضیہ ابیہا ، یہی تو ہے جدہ ائمہ ادھر ولایت کے آب و گل میں گندھا گندھایا علی کا سہرا جبین عصمت پہ آب کوثر میں بھیگی کلیاں مہک رہی ہیں ادھر امامت کی چاند کرنوں سے جگمگاتا علی کا سہرا یہ فاتحہ ہے مباہلے کی مفسرہ ہے یہ آیتوں کی ادھر ہے خیبر کے مرد کے سر مثال تمغہ علی کا سہرا خدا کے گھر سے خدا کے گھر تک ہے اس کی ہستی سراپا تقویٰ سو نسل سادات کی ضمانت سے اوج پایا علی کا سہرا یہ طور پر طور کی جھلک ہے یہ نور پر نور کی پھبن ہے جناں کی ملکہ کے روبرو ہے قسیم جنہ علی کا سہرا نسیم گلشن نثار اس پر شمیم جنت بھی اس کے قرباں صفات والی دلہن اگر ہے صفات والا علی کا سہرا "براۃ" لے کر سوائے حیدر کوئی نہ جائے ہے حکم رب کا سو درس توحید آرسی میں سنانے والا علی کا سہرا در رسالت سے نیگ لے لو کہ سہرا لکھا شہ علیٰ کا رفیق اپنی ہے آخرت کا یہ خاص توشہ علی کا سہرا سید رفیق عباس جعفری

No comments:

Post a Comment

Blog Archive